پی ٹی آئی وزراء نے سوشل میڈیا پربیلٹ پیپرز کی تصاویر شیئر کردیں

پی ٹی آئی وزراء نے سوشل میڈیا پربیلٹ پیپرز کی تصاویر شیئر کردیں
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وزراء کی جانب سے سوشل میڈیا پر آفیشل بیلٹ پیپرز کی تصاویر شیئر کردیں گئیں ۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) وزرا اور اراکین اسمبلی کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، وزراء نے سوشل میڈیا پر آفیشل بیلٹ پیپرز کی تصاویر شئیر کر دیں،تصاویر کے ساتھ عمران جیتے گا اور بلے پر ٹھپہ کا متن بھی لکھا ہے. الیکشن کمیشن نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن سہیل احمد نے کہا کہ پوسٹ کئے گئے تصاویر کا نوٹس لیا گیا ہے، بیلٹ پیپرز کے تصاویر پوسٹ کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ معاملے کی تحقیقات کے بعد قانونی کاروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ آج پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں قومی اسمبلی کی 8 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔