پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے،16ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے،16ستمبر 2021
کورونا کیسز میں ایک بار پھر شدت آرہی ہے جب گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح ایک بار پھر پانچ فیصد سے بڑھ گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 66 مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ افسوسناک طور پر پاکستان میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 27 ہزار سے تجاوز کرگئی ۔ حکومت کا مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور وار، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لٹر پانچ روپے سے زیادہ کا اضافہ، پیٹرول ایک سوتئیس روپے تیس پیسے فی لٹر ہوگیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل5 روپے ایک پیسے،لائٹ ڈیزل5 روپے92 پیسے، مٹی کا تیل5 روپے42 پیسے مہنگا کردیا گیا۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے تعلیمی ادارے کھل گئے، طلباء کورونا ایس او پیز کےتحت حصول علم کےلئے پہنچے،50 فیصد حاضری کی ہدایت،کورونا کیسز میں اضافے کے باعث اسکول6 ستمبر کو بند کئے گئے تھے۔ نائن الیون کے وقت وزیراعظم ہوتا تو افغانستان پر امریکی حملے کی اجازت نہ دیتا، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ نارمل تعلقات چاہتا ہے، پاکستان سے عدم اعتماد کی وجہ زمینی حقائق سے امریکا کی لاعلمی ہے، اب تک پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی بنیاد ہی غلط تھی، امریکی صدر جوبائیڈن نے فون نہیں کیا، وہ مصروف شخصیت ہیں۔ افغانستان کو باہر سے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا، طالبان عالمی سطح پر خود کو تسلیم کرانا چاہتے ہیں، افغانوں کا مستقبل کیا ہوگا، کوئی پیش گوئی نہیں کرسکتا، وزیراعظم عمران خان کا سی این این کو انٹرویو، کہا افغانستان کی صورتحال پریشان کن ہے، پاکستان کی سب سے بڑی پریشانی افغان پناہ گزین اور دہشت گردی ہے، طالبان کو بقا کےلیے عالمی مدد کی ضرورت ہے، ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

Watch Live Public News