(ویب ڈیسک ) چیمپئنز ون ڈے کپ کے 5ویں میچ میں پینتھرز نے لائنز کو 84 رنز سے شکست دیدی ہے۔
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پینتھرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47ویں اوور میں 283 رنز بناکر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
پینتھرز کی جانب سے مبصر خان نے 90 اور حیدر علی نے 84 رنزاسکور کیے ۔ کپتان شاداب خان نے 37رنز کی اننگز کھیلی۔
لائنز کی جانب سے احمد دانیال اور شاہین آفریدی نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
لائنز کی ٹیم 284 رنز کے تعاقب میں 36 ویں اوور میں 199 رنز پر ڈھیڑ ہوگئی۔
لائنز کی جانب سے امام الحق 60رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، عرفان خان نے 35رنز بنائے۔
پینتھرز کی طرف سے شاداب خان اور اُسامہ میر نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں ۔