پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،17 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،17 اپریل 2021

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ این سی او سی نے 50 سے 59 تک کے افراد کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے. ویکسینیشن کا آغاز بدھ 21 اپریل سے ہو گا۔ تمام لوگوں سے درخواست ہے خود کو ویکسینیشن کیلئے رجسٹر کروائیں

رمضان میں پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا. پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں. کیلے 150 روپے درجن فروخت ہو رہے ہیں۔ کوہاٹی امرود کی 160 روپے کے حساب سے فروخت جاری۔ خربوزہ 70 روپے اور تربوز 45 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں

چینی فی کلو 105 سے 110 روپے پرمارکیٹ میں دستیاب ہے۔ برانڈیڈ گھی اور آئل 305 فی کلو اور لیٹر پر فروخت ہورہا ہے۔ عام گھی 250 روپے فی کلو اور تیل 240 روپےلیٹرپر دسیاب ہے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ اماراتی حکام، پاکستانی سفیر افضال محمود اور سینئیر افسروں نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ اپنے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سمیت اعلیٰ اماراتی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

وفاقی کابینہ میں ردو بدل، کابینہ ڈویژن کے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری۔ شوکت ترین کو وفاقی وزیر خزانہ مقرر کردیا گیا۔ فواداحمد چوہدری وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مقرر۔ سینیٹر شبلی فراز وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مقرر۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔