پاکستان میں کورونا کے وار جاری،مہلک وائرس نے مزید 95 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 573 ہو گئی، 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 221 نئے کیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 68 رہی، 87 ہزار 423 مریض زیرعلاج،4 ہزار 896 کی حالت تشویشناک ہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا،ملکی مجموعی صورتحال کے ساتھ افغانستان کے تازہ ترین حالات بارے میں بریفنگ دی جائے گی،کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا،سیکرٹری داخلہ اہم شخصیات کے سیکیورٹی پروٹوکول کے حوالے سے بریف کریں گے،پاکستان نیشنل کوالٹی پالیسی 2021 کی منظوری کا بھی امکان پاکستان افغانستان میں امن چاہتاہے،افغان مسئلے کا کبھی کوئی فوجی حل نہیں تھا، تمام طالبان گروہ یقینی بنائیں کہ افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہو، وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کااعلامیہ جاری، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری چاردہائیوں سےدی پاکستانی قربانیوں کااعتراف کرے،افغان مسئلے پر تعاون تیار ہیں بھارت کی پاکستان دشمنی ،سلامتی کونسل میں خطاب کی اجازت نہ دی گئی،اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیراکرم کی شدید تنقید ،کہا بھارت کے جانبدارانہ اور نفرت انگیز اقدامات افغانستان میں تنازع جاری رکھنے اور پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سرپرستی کرنے کے عکاس ہیں،کہا بھارت سلامتی کونسل کا رکن رہنے کا بھی مستحق نہیں افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کا فیصلہ درست تھا،صدر جو بائیڈن نے ناکامی کی تمام ذمہ داری افغان فورسز پر ڈال دی، قوم سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی مشن دہشت گردی کی روک تھام تھا،اشرف غنی نے طالبان سے مذاکرات سے انکار کیا،کہا ہم نے افغان فوج کو سب کچھ دیا لیکن لڑنے کا جذبہ نہیں دے سکتے