کابل(ویب ڈیسک)کابل ایئرپورٹ پر پھنسے افغان شہریوں کی سنی گئی، امریکی طیارے سی . 17 کے ذریعے کابل سے نکالے گئے 640 افغان شہریوں کی فوجی طیارے کے اندر کی تصاویر وائرل ہو گئیں.
گزشتہ روز طالبان کے کابل پر قبضہ کر لینے کے بعد حامد کرزئی ایئرپورٹ پر کافی تکلیف دہ مناظر دیکھنے کو ملے. کابل ایئرپورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اور افسوس ناک واقعہ میں امریکی طیارے سےلٹکنے والے 3 افغان شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے.
کابل ایئر پورٹ کو گزشتہ روز رش کے باعث بند بھی کر دیا گیا تھا . تاہم اب خبر آئی ہے کہ امریکی بوئنگ طیارے سی 17 کے ذریعے 640 افغان شہریوں کو قطر منتقل کر دیا گیا ہے. تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بوئنگ سی 17 گلوب ماسٹر نامی فوجی طیارے نے کابل ایئرپورٹ سے ٹیک آف کیا اور تقریبا 640 افراد ایک دوسرے سے کندھے سے کندھا ملا کر بیٹھے۔
More than 600 Afghans trying to escape the Taliban crowded into a U.S. Air Force C-17 for evacuation from Kabul to Qatar on Sunday — nearing the record for most people ever flown in the Boeing cargo plane. ????: Defense One pic.twitter.com/v6r0DvG8lu
— CBS News (@CBSNews) August 17, 2021
طیارے بنانے والی کمپنی بوئنگ کی ویب سائٹ کے مطابق ہوائی جہاز میں زیادہ سے زیادہ مسافروں کی گنجائش 134 افراد تک ہے تاہم اس طیارے میں پہلی بار اتنے زیادہ مسافروں کو سوار کیا گیا ہے. واضح رہے کہ امریکی فوج کی طرف سے کابل ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے، امریکا کے جنرل ہینک ٹیلر کا کہنا ہے کہ امریکی میرینز کو لے کر ایک طیارہ کابل ایئر پورٹ پہنچ چکا ہے۔افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پیش آئے بھگدڑ کے واقعے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوئے تھے۔