پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 17 اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 17 اگست 2021
تحریک انصاف کےبیرسٹرسلطان محمودآزادکشمیر کےنئےصدرمنتخب،حمایت میں34 ووٹ پڑے،اپوزیشن کےعبدالوحیدصرف سولہ ووٹ حاصل کرسکیں۔نو منتخب صدرآزاد کشمیر سلطان محمود چوہدری 24 اگست کوحلف اٹھائیں گے افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال،امریکہ کا31 اگست تک افغانستان سے انخلا مکمل کرنے کا فیصلہ،بھارت نے بھی تمام سفارتی عملے کو فوری واپس بلانے کے احکامات جاری کر دیئے افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کا فیصلہ درست تھا،صدر جو بائیڈن نے ناکامی کی تمام ذمہ داری افغان فورسز پر ڈال دی، قوم سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی مشن دہشت گردی کی روک تھام تھا،اشرف غنی نے طالبان سے مذاکرات سے انکار کیا،کہا ہم نے افغان فوج کو سب کچھ دیا لیکن لڑنے کا جذبہ نہیں دے سکتے افغانستان پر مکمل قبضے کے بعد حکومت سازی کے لئے بیک ڈور رابطوں اور بات چیت کے ساتھ طالبان کے اہم ترین اعلانات سامنے آ گئے، تمام سرکاری ملازمین کے لئے عام معافی کے ساتھ طالبان نے نئی حکومت میں خواتین شمولیت کی بھی حمایت کر دی۔ چین نے امریکہ پر واضح کیا کہ افغانستان میں طاقت کا استعمال مزید مسائل کو جنم دے سکتا ہے۔ پاکستان افغانستان میں امن چاہتاہے،افغان مسئلے کا کبھی کوئی فوجی حل نہیں تھا، تمام طالبان گروہ یقینی بنائیں کہ افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہو، وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کااعلامیہ جاری، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری چاردہائیوں سےدی پاکستانی قربانیوں کااعتراف کرے،افغان مسئلے پر تعاون تیار ہیں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،ملکی مجموعی صورتحال کے ساتھ افغانستان کے تازہ ترین حالات بارے میں بریفنگ دی جائے گی،کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا،سیکرٹری داخلہ اہم شخصیات کے سیکیورٹی پروٹوکول کے حوالے سے بریف کریں گے،پاکستان نیشنل کوالٹی پالیسی 2021 کی منظوری کا بھی امکان

Watch Live Public News