ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور جمیل انتقال کر گئے

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور جمیل انتقال کر گئے
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) پاکستان کے رہنما کنور جمیل انتقال کر گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور جمیل کا انتقال نجی اسپتال میں ہوا، کنور نوید جمیل کافی عرصے سے علیل تھے ، ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ کنور نوید جمیل کا تعلق حیدرآباد سے تھا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم و سابق رکن صوبائی اسمبلی کنور نوید جمیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کنور نوید جمیل کے انتقال سے تحریک ایک سینئر اور مخلص ذمہ دار سے محروم ہوگئی جنہوں نے تحریک سے وابستہ رہتے تمام صعوبتیں برداشت کیں اور ثابت قدمی سے تحریک سے جڑے رہے۔ انہوں نے مرحوم کنور جمیل کے اہل خانہ کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ و غم کی گھڑی میں ایم کیو ایم پاکستان کا ایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اللہ تعالی ٰ کے حضور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کنور نوید جمیل کی مغفرت فرماتے ہوئے انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اور تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔