پرتھ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے شکست دیدی

پرتھ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے شکست دیدی
پرتھ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے شکست دے دی۔ بینود قادر ٹرافی کا پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 487 رنز بنائے ، جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 271 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔آسٹریلوی باؤلر نتھن لائن نے 3 جبکہ مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔ آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز 233 رنز پر 5 وکٹوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کی گئی اور پاکستان کو 450 رنز کا ٹارگٹ دیا گیا۔ پاکستان کی طرف سے خرم شہزاد 3 اور عامر جمال 1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ 450 رنز کے جواب میں پاکستان کا ٹاپ آرڈر دوسری اننگنز میں ایک مرتبہ پھر لڑکھڑا گیا۔ پاکستانی ٹیم کے صرف 2 کھلاڑی ہی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے، سعود شکیل 24 رنز بنا کر پاکستان کے ٹاپ اسکورر رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور جوش ہیزلووڈ نے 3,3 جبکہ نیتھن لائن نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔