ڈیسک ویب: وزیراعظم معاون خصوصی زلفی بخاری نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں بڑھتی ہوئی دلچسپی پر اوورسیز پاکستانیوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا زبردست پذیرائی کے باعث ماہانہ 100ملین ڈالرز تک رقم جمع ہورہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم معاون خصوصی زلفی بخاری نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے تازہ ترین اعدادوشمارجاری کر دئیے، جس میں بتایا کہ ابتک97 ممالک سے87ہزارسےزائدپاکستانی اکاؤنٹس کھلوا چکےہیں، زبردست پذیرائی کے باعث ماہانہ 100ملین ڈالرز تک رقم جمع ہورہی ہے۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نےاوورسیزپاکستانیوں کی معاونت کیلئےشاندارکام کیا، ابتک500ملین ڈالرزروشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جمع کرائےجاچکےہیں، آخری 6 ہفتے میں ریکارڈ 243 ملین ڈالرز جمع کرائے گئے۔
وزیراعظم معاون خصوصی زلفی بخاری نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں بڑھتی ہوئی دلچسپی پر اوورسیز پاکستانیوں سے اظہار تشکر کیا اور کہا اوورسیز پاکستانیوں کا وزیراعظم عمران خان پراعتماد قابل تعریف ہے۔
یاد رہے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی آراء اور بینک دولت پاکستان کی سفارشات کی بنیاد پر وفاقی حکومت نے ٹیکس لاز (ترمیمی) آرڈیننس 2001ء کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس 2021ء میں کئی ترامیم کی ہیں تاکہ روشن ڈجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے) رکھنے والے غیر مقیم پاکستانیوں کے لیے ٹیکسیشن نظام کو سادہ، آسان اور مشکلات سے پاک بنایا جاسکے۔
ان ترامیم سے روشن ڈجیٹل اکاؤنٹس رکھنے والے غیر مقیم پاکستانیوں کے لیے ٹیکس قوانین پر عملدرآمد آسان ہوگیا ہے اور اس کی لاگت کم ہوگئی ہے۔