پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے، 18 فروری 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے، 18 فروری 2021

وزیراعظم کاسینیٹ الیکشن کوکامیاب بنانےکیلئےوزراءکوٹاسک، وزراء کوپارٹی ارکان کوکامیاب بنانےکیلئےمہم چلانےکی ہدایت، کابینہ اجلاس،جبری گمشدگی روکنےکیلئےفوری قانون لانےکاحکم

سپریم کورٹ میں سینیٹ اوپن بیلٹ کرانےپرسماعت، الیکشن کمیشن بتائے گزشتہ انتخابات کےنتائج پر کیا کارروائی کی؟ کسی جماعت کونشستیں کم ملیں توذمہ دارالیکشن کمیشن ہوگا، تناسب سےہٹ کرغیرمعمولی جیت تباہی ہوگی،چیف جسٹس

حکومت کی مسلسل جدوجہد رہی کہ ہرالیکشن شفاف ہوں، الیکشن شفاف اور غیرجانبدار ہونگے تو سب کا اعتبار ہوگا، شبلی فراز کی میڈیا بریفنگ

ووٹ پرڈاکاڈال کرنااہل خان کومسلط کیاگیا، عوام کوکچھ نہ دےسکےتوچورچورکاشورمچاناشروع کردیا، ن لیگ دورمیں غریب خوشحال تھا،آج چولہابندپڑاہے، مریم نواز کی گرج برس جاری

جعلی راجکماری ایک بارپھر اداروں پر حملہ آور ہے، پی ڈی ایم کا انجام عبرت ناک نظر آرہا ہے، فردوس اعوان کا مریم نواز کی تقریر پر رد عمل

ٹیکنالوجی کوعدالتوں کی وجہ سےدھچکا لگاہے، ججزڈیجٹیل کیس سننےسےپہلےتھوڑی تعلیم لےلیں،وفاقی وزیر فوادچودھری ایک بار پھر سر گرم

وزیراعظم کاغریب ملکوں کےقرضوں میں رعائیت کامطالبہ، دنیاکومختلف چیلنجزکاسامناہے،امیرملکوں کونرمی برتنی چاہیے، عالمی دنیاکوغذائی قلت جیسےبڑےچیلنج کاسامناہے،بھوک کےخاتمےکیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ عالمی زرعی ترقیاتی فنڈز کےفورم سےخطاب

حکومت کا آئی پی پیز کو 403 ارب جاری کرنے کا فیصلہ، حبکو،کیپکوسمیت دیگر کمپنیزشامل،رقم اقساط میں اداہوگی

خوشاب میں بوتالہ کے قریب وین اور ٹرک ٹکراگئے، خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق، 10 افراد زخمی

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔