تنخواہ نہ ملنے پر صحافی نے نیوز روم میں خودکشی کرلی

تنخواہ نہ ملنے پر صحافی نے نیوز روم میں خودکشی کرلی
ویب ڈیسک: بھارت میں تنخواہ کی عدم ادائیگی پر صحافی نے نیوز روم میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں ایک سینیئر صحافی نے مبینہ طور پر تنخواہ نہ ملنے پر نیوز روم میں خودکشی کرلی جس کے سبب بھارت کی صحافی برادری میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ افسوسناک واقعہ اتوار کی شام پیش آیا تھا۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی یونائیٹڈ نیوز آف انڈیا (یو این آئی) سے وابستہ 56 سالہ فوٹو جرنلسٹ ٹی کمار کو ایک روز بعد یعنی پیر کو ان کے ساتھیوں نے اپنے دفتر میں مردہ حالت میں پایا۔ صحافی کی موت نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور صحافیوں کو درپیش گہرے مالی مسائل کے بارے میں سوالات کھڑے کر دیے ہیں جیسا کہ یو این آئی کے ملازمین نے الزام لگایا ہے کہ ادارے نے انہیں گذشتہ 60 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کیں۔ ملازمین نے ایک بیان میں کہا کہ کمار کو مالی مسائل کا سامنا تھا کیونکہ انہیں ایجنسی سے باقاعدہ تنخواہ نہیں مل رہی تھی۔ تاہم یو این آئی کے چیف ایڈیٹر اجے کمار کول نے اسے افسوسناک واقعہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس کو اس معاملے کی صحیح طریقے سے تحقیقات کرنی چاہیے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔