وزیر اعظم کی کراچی پولیس آفس پر دہشت گرد حملے کی مذمت

وزیر اعظم کی کراچی پولیس آفس پر دہشت گرد حملے کی مذمت
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی پولیس آفس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گرد حملے کا سخت نوٹس لے لیا ، وزیراعلی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔وزیر اعظم نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین اور شاباش دی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں کو دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کلین اپ میں وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے پوری ریاستی قوت اور اشتراک عمل کو بروئے کار لانا ہوگا، دہشت گردوں نے ایک بار پھر سے کراچی کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طر ح کی بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ارادے اور عزم کو توڑا نہیں جا سکتا، پوری قوم پولیس اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کی دعا بھی کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔