ویب ڈیسک: الیکش کمیشن کا کمشنر راولپنڈی کی پریس کانفرنس پر ردعمل سامنے آگیا۔
تفصیلا ت کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن معاملے کی انکوئری کرائے گا، الیکشن کمیشن کی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر یا الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید۔
الیکشن کمیشن کے کسی عہدہ دار نے الیکشن نتائج کی تبدیلی کے لیے کمشنر راولپنڈی کو کبھی بھی کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔کسی بھی ڈویژن کا کمشنر نہ تو ڈی آر او، آر او یاپریذائیڈنگ آفیسر ہوتا ہے اور نہ ہی الیکشن کے کنڈکٹ میں اس کا کوئی براہ راست کردار ہوتا ہے۔ الیکشن کمیشن اس معاملے کی جلد از جلد انکوائری کروائے گا۔
واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے الیکشن میں دھاندلی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے ۔