پاکستان میں کورونا کے وار تیز، مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 65 ہوگئی،24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 783 افراد میں وائرس کی تصدیق،مزید 39 اموات رپورٹ، مجموعی تعداد 22 ہزار 760 تک جا پہنچی، 45 ہزار 579 مریض اسپتالوں اور گھروں میؔں زیرعلاج، 2 ہزار 508 کی حالت تشویشناک ہے پاکستان سے بیرون ملک جانے والے شہریوں کے لئے اچھی خبر،آسڑازینکا ویکسین کی ایک اور کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی، ویکسین کی 12 لاکھ سے زیادہ خوراکیں غیرملکی پرواز سے پہنچیں،آسٹرازینکا ویکسین ترجیحی بنیادوں پر صوبوں کو فراہم کی جائے گی،کم قوت مدافعت اور دائمی امراض میں مبتلا افراد کو بھی لگانے کا فیصلہ آزاد کشمیر کی انتخابی مہم عروج پر، وزیراعظم عمران خان آج باغ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے،پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین بھی ساتھ ہوں گے ، ذرائع کے مطابق وزیراعظم میرپور،بھمبر اور مظفرآباد بھی جائیں گے طالبان کوفتح نظرآرہی ہے،وہ پاکستان کی کیوں سنیں گے،ہم نےطالبان کو مذاکرات کی میزپرلائے،اسلحےکےزورپرافغانستان کاکوئی حل نہیں نکل سکتا،حالات خراب ہوتےہیں توسب سےزیادہ پاکستان متاثرہوتاہے،وزیراعظم کاافغان صدر کےالزامات کادوٹوک جواب،اشرف غنی کی درخواست پر پاکستان میں امن کانفرنس ملتوی۔ سندھ کی سیاست میں اہم پیش رفت ،گورنر سندھ کی ذوالفقار مرزا سے ملاقات ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزابھی شریک ہوئیں، سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو، گورنر عمران اسماعیل کی ذوالفقار مرزا کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت،ذوالفقار مرزا نے فیصلےکے لئے وقت مانگ لیا