برطانوی خاتون نے محبت میں دھوکے کا عجب بدلہ لیا

برطانوی خاتون نے محبت میں دھوکے کا عجب بدلہ لیا
لندن ( ویب ڈیسک ) برطانوی خاتون کو اس کے دوست نے محبت میں دھوکہ دے کر کسی اور خاتون سے راہ و رسم بڑھالئے تو اس نے اسے سبق سکھانے کا ایک انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا ، اس نے فٹ بال کے مداح کا یورو کپ فائنل کا ٹکٹ چرایا اور پھر سٹیڈیم میں لاکھوں لوگوں کے سامنے اس کی عزت تار تار کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق یورو کپ 2020 کے ویمبلے سٹیڈیم میں ہونے والے فائنل کی ٹکٹوں کی قیمتوں حیران کن حد تک زیادہ تھیں مگر یہ فٹ بال کے مداحوں کیلئے کیا معنی رکھتی تھیں سو ایک فٹ بال کے مداح نے فائنل کیلئے ٹکٹ 60 ہزار یورو میں خریدی مگر اسے یہ معلوم نہیں تھا کہ اس کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے، اس نے حال ہی میں اپنی محبوبہ کو دھوکہ دیا تھا اور کسی اور لڑکی سے دوستی کر لی تھی۔ یورو کپ سے چند ہی دن پہلے ان کی محبوبہ کو معلوم ہوا کہ اس کا دوست اس سے دھوکہ کر رہا ہے تو اس نے بدلہ لینے کا ایک انوکھا طریقہ سوچا، اس نے فٹ بال کیلئے پا گل اپنے محبوب کا ٹکٹ چوری کیا اور میچ دیکھنے سٹیڈیم میں پہنچ گئی بلکہ یہی نہیں بلکہ اس نے ایک بڑا بینر بنوایا جس نے جلی حروف میں لکھا کہ ”میرے سابقہ محبوب نے مجھے دھوکہ دیا سو میں نے اس کی ٹکٹ لے لی“۔ بعد ازاں اس نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر بھی اس سارے واقعہ کی تفصیل بتائی کہ کس طرح اس نے ٹکٹ حاصل کی اور کیسے اسے لاکھوں لوگوں کے سامنے اور نیشنل ٹی وی پر بے نقاب کیا ، اس نے اپنی پوسٹ پر لکھا کہ” بس اس کے لئے مت رو بلۃکہ اس کو اس طرح نقصان پہنچاؤ جیسے اس نے آپ کے ساتھ کیا تھا اور بلکہ اس سے بھی زیادہ۔ "

Watch Live Public News