باغ (پبلک نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کا کشمیر کے ساتھ گہرا رشتہ ہے، چاہتے ہیں مقبوضہ کشمیر کے لوگ آزاد ہوں. وزیراعظم عمران خان نے جلسے سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ قوم نظریے پر بنتی ہے،قوم تب بنتی ہے جب مفادات سے اوپر نظریہ آجاتا ہے،پاکستان اور کشمیر کا کلمہ طیبہ کا رشتہ ہے. انہوں نے کہا خیبر پختونخوا میں تمام شہریوں کو ہیلتھ کارڈ دیا گیا ہے،سال کے آخر تک پنجاب کے تمام شہریوں کو بھی ہیلتھ کارڈ فراہم کردیا جائے گا،ہاوَسنگ اسکیم کے تحت آسان قرضوں پر لوگوں کو گھر دیں گے، کامیاب پاکستان کا پراجیکٹ شروع کرنے جارہے ہیں،پروگرام کے تحت ہر خاندان کے ایک فرد کو قرضہ دیں گے،بینک غریب طبقے کو گھر کیلئے پیسے دیں گے،سال کے آخر تک کشمیر کے لوگوں کو بھی ہیلتھ کارڈ دیں گے. وزیراعظم نے کہا شہروں کے اندر کام کرنے والے مزدوروں کیلئے پناہ گاہیں قائم کیں،چین نے 70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکال کر چین کو سپر پاور بنادیا،انصاف کے نظام کے بغیر کوئی قوم اوپر نہیں جاسکتی.