'پی ٹی آئی نے کیوں الیکشن کے مواقع ضائع کیے، یہ راز جب کھلے گا سب کی آنکھیں کھل جائیں گی'

'پی ٹی آئی نے کیوں الیکشن کے مواقع ضائع کیے، یہ راز جب کھلے گا سب کی آنکھیں کھل جائیں گی'
پشاور: پرویز خٹک نے کہا کہ ملک کے لوگ سوچیں، تحریک انصاف نے کیوں الیکشن کے وقت ضائع کیے، یہ بہت بڑا راز ہے، یہ راز جب کھلے گا سب کی آنکھیں کھل جائیں گی کہ تحریک انصاف کا کیا پروگرام تھا۔ سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے ایک بیان میں کہا کہ متفقہ فیصلہ ہوا ہم مل کر نئی پارٹی کی بنیاد رکھیں گے جس کا نام تحریک انصاف پارلیمٹیرین ہو گا، میں نے اور محمود خان نے صوبے میں دو مرتبہ حکومت کی۔ پرویز خٹک نے کہا کہ سہولت صحت کارڈ انٹروڈیوس کرایا،سوات موٹروے بنایا،پشاور بی آر ٹی بنائی،صوبے میں سیاحت کو فروغ دیا، سڑکوں کا جال پھیلایا، جنگلات کو بچایا، بلین ٹری سونامی کا پروگرام دیا۔ سابق وزیر اعلی کےپی کے کا کہنا تھا کہ دو سوال چھوڑتا ہوں، سب کو سوچنا چاہیے، تین چار دفعہ تحریک انصاف نے الیکشن کے مواقع کیوں ضائع کیے؟، کیا ہم نے جمہوریت کے راستے پر چلنا ہے یا انتشار والا راستہ اپنانا ہے، کیا وجوہات تھیں کہ تحریک انصاف نے الیکشن نہیں قبول کیا۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ملک کے لوگ سوچیں، تحریک انصاف نے کیوں الیکشن کے وقت ضائع کیے، یہ بہت بڑا راز ہے، یہ راز جب کھلے گا سب کی آنکھیں کھل جائیں گی کہ تحریک انصاف کا کیا پروگرام تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔