ویب ڈیسک: زمین کے تنازع پر بدبخت بیٹے نے اپنی ماں کو آگ لگادی،واقعہ علی گڑھ کے کھیر پولیس اسٹیشن میں دوپہر 2 بجے کے قریب پیش آیا جس کی فوٹیج سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیٹرول میں بھیگی ہوئی خاتون پولیس اسٹیشن میں داخل ہو رہی ہے جبکہ اس کے ساتھ اس کا بیٹا گورَو ہے۔
ایک پولیس اہلکار خاتون کے ہاتھ سے لائٹر چھیننے کی کوشش کرتا ہے تو لائٹر زمین پر گر جاتا ہے جس پر اس کا بیٹا فوراً لائٹر اٹھا کر اپنی ماں کو آگ لگادیتا ہے اور سب پیچھے ہٹ جاتے ہیں جبکہ خاتون کو آگ لگانے والا بیٹا بھی زمین پر گر جاتا ہے تاہم پھر اٹھ کر اس خوفناک منظر ریکارڈ کرنا شروع کر دیتا ہے۔
آگ لگنے کے بعد پولیس والے دوڑتے ہوئے آئے، کچھ نے کیچڑ پھینکا، دوسروں نے بارود کی خالی بوریاں لا کر آگ بھجانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بتایا کہ ہیملتا، جو 40 فیصد جھلس گئی تھی، اسپتال میں علاج کے دوران انتقال کرگئی۔
پولیس نے مزید کہا کہ جب تک پولیس نے مداخلت کی بیٹے نے اسے آگ لگا دی تھی، آگ بجھانے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس والے بھی جھلس گئے تھے، خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دم توڑ گئی۔
پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ زمین کے معاملے پر خاندانی تنازع چل رہا تھا، جس کی ایف آئی آر بھی درج کرائی تھی اور آج دونوں فریق حل تلاش کرنے کے لیے تھانے آئے تھے۔
تاہم فریقین مفاہمت تک پہنچنے میں ناکام رہے، اسی اثنا میں عورت تھانے سے باہر نکل گئی اور جب وہ واپس آئی تو اس کے بیٹے نے اسے آگ لگا دی۔سنجیو سمن سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا کہنا ہے کہ 22 سالہ بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔