پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 17 جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 17 جون 2021
پاکستان میں کورونا کے وار کم ہونے لگے، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 119 نئے کیس رپورٹ، مزید 46 اموات، جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 874 ہو گئی،فعال کیسز 36 ہزار 215 ریکارڈ، 8 لاکھ87 ہزار 95 مریض صحت یاب بھی ہوچکےقومی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر12بجے ہوگا، حکومت اور اپوزیشن ایوان کو احسن طریقے سے چلانے کے لئے کسی حکمت عملی پر متفق نہ ہو سکے، وزیراعظم عمران خان نے مشاورت کے لئے تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی مشترکا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج بلالیا،قومی اسمبلی کا ماحول بہتر بنانےکے حوالے سے اہم فیصلے متوقعمتحدہ اپوزیشن کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ،اسپیکر کا 7 اراکین کو معطل کرنے کا فیصلہ مسترد،اپوزیشن لیڈرشہبازشریف اوربلاول بھٹوکی پارلیمنٹ میں ملاقات میں فیصلے،تحریک عدم اعتمادپر متحدہ اپوزیشن کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق وزیراعظم عمران خان نے مشترکا مفادات کونسل کا اجلاس آج طلب کرلیا، اجلاس میں وفاقی وزراء اور وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے،ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبوں کےدرمیان پانی کی تقسیم کا معاملہ زیرغور آئےگا،فنڈزکی فراہمی سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی گفتگو ہوگیشہبازشریف کے بعد حمزہ شہباز کی بھی ایف آئی اے میں طلبی،ایف آئی اے نے حمزہ شہبازکو چینی اسکینڈل اورمنی لانڈرنگ کیس میں 24 جون کو طلب کیا ہے، لیگی رہنما کو متعلقہ دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت

Watch Live Public News