پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،17جون ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،17جون ، 2021
سپریم کورٹ نےکراچی میں محمود آبادگرڈ اسٹیشن کو غیرقانونی قراردےدیا ، 2 ماہ کے اندر گرڈ اسٹیشن کو گرین بیلٹ سے ہٹانے کا حکم ، کے ایم سی کو گرین بیلٹ پر پارک بنانے کی بھی ہدایت،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ گرین بیلٹ کو کمرشل سرگرمی کے لئے استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی گریڈ 17 سے اوپر افسران کی کنٹریکٹ پر تقرری اور ریگولرائزیشن ، سپریم کورٹ میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں سماعت کے لئے منطور،ایڈوکیٹ جنرل نے کہا ریگولرائزیشن کالعدم قرار دی تو افراتفری مچ جائے گی،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے کنٹریکٹ پربھرتیوں کا وطیرہ بنا لیا،آئندہ سماعت پر دلائل طلب کراچی میں واٹربورڈ ورکرز کا سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج، چیف جسٹس سے سو موٹو ایکشن لینے کی اپیل، مظاہرین کا واٹر بورڈ میڈیکل سہولیات ، پنشن اور دیگر فنڈز فوری بحال کروانے کا مطالبہ، واٹربورڈ میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات اور نیا ایم ڈی واٹر بورڈ تعینات کرنے کے بھی مطالباتقومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی،حکمران جماعت ایوان کا ماحول بہتر بنانے کے لئےمتحرک ، وزیراعظم عمران خان نے مشاورت کے لئے تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی مشترکا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج بلالیا ۔ ایوان کی کارروائی احسن انداز سے چلانے کے لئے حکمت عملی طے کی جائے گی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کل ایوان میں پیش کرنے کا امکان،اپوزیشن کو کامیابی کےلئے 172 اراکین کی حمایت درکار ہوگی،مطلوبہ اکثریت نہ ملنے کی صورت میں تحریک مسترد کردی جائے گی،حکومت نے اپوزیشن کی حکمت عملی ناکام بنانے کی منصوبہ بندی کرلی

Watch Live Public News