لیہ: بس اڈے کے تنازع پر 2 گروپوں میں جھگڑا، 5 افراد شدید زخمی

لیہ: بس اڈے کے تنازع پر 2 گروپوں میں جھگڑا، 5 افراد شدید زخمی

لیہ ( پبلک نیوز) چوک اعظم بس اڈے کے تنازعے 2 گروپوں میں جھگڑا 5 افراد شدید زخمی۔ جھگڑے میں ڈنڈوں سوٹوں کا آزادانہ استعمال دونوں گروپ ایک دوسرے پر ڈنڈے برساتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق لیہ جھگڑے میں ڈنڈوں سوٹوں کا آزادانہ استعمال دونوں گروپ ایک دوسرے پر ڈنڈے برساتے رہے۔ جھگڑے کے وقت شہری زخمی ہوتے رہے موقع پر موجود ایلیٹ فورس کے اہلکار تماشہ دیکھتے رہے۔ زخمیوں کو تحصیل ہسپتال چوک اعظم منتقل کر دیا گیا طبی امداد جاری ہے۔

زخمیوں میں خلیل، فضل ،سہیل ،ناصر اور بلال شامل ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بس اسٹینڈز کو سیل کر دیا 3 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا۔ ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ جھگڑے میں شامل افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جارہی ہے جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔