لیگی رہنما دانیال عزیز حادثے میں شدید زخمی

لیگی رہنما دانیال عزیز حادثے میں شدید زخمی
مسلم لیگ (ن) کے سینئر لیڈر دانیال عزیز ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے۔ ان کی گاڑی کو حادثہ شکر گڑھ روڈ پر پیش آیا۔ اس افسوناک حادثے میں ان کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔ دانیال عزیز کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور دانیال عزیز کو زخمی حالت میں ان کی گاڑی سے نکالا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث دانیال عزیز کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی۔ https://twitter.com/ShehzadGul89/status/1537485410863091717?s=20&t=Dee-ashdO3_NeiawP6kK3A حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ دانیال عزیز کی گاڑی اور ٹرک مکمل تباہ ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے دانیال عزیز کو شدید زخمی حالت میں گاڑی سے نکالا۔ تاہم ٹرک ڈرائیور جانبر نہ ہو سکا اور جاں بحق ہو گیا۔ ایمبیولینس کے ذریعے دانیال عزیز کو ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال منتقل کیا گیا لیکن حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ان کو لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ https://twitter.com/TararAttaullah/status/1537537035203923968?s=20&t=TKOo1K7a3p1-dtlfA5TnLg سروسز ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دانیال عزیز کے جسم پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ ان کا ایک بازو ٹوٹ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دانیال عزیز اپنی گاڑی خود چلا رہے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔