عامر لیاقت کی نشست خالی، ضمنی الیکشن 27 جولائی کو ہوگا

عامر لیاقت کی نشست خالی، ضمنی الیکشن 27 جولائی کو ہوگا
پی ٹی آئی کے مرحوم رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد ان کی نشست خالی ہو چکی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ان کے حلقہ این اے 245 میں ضمنی انتخاب کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ضمنی انتخاب کے کاغذات نامزدگی 22 سے 24 جون تک جمع ہوں گے۔ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب پی ٹی آٸی بھرپور حصہ لے گی۔ علی زیدی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم صاف ستھری سیاست کی طرف جا رہے تھے۔ امن وامان قائم رکھنے والے ادارے کل کے واقعے کا نوٹس لیں۔ اگر کل ای وی ایم کا استعمال ہوتا تو الیکشن شفافیت کی بنیاد پر ہوتا۔ ہم چاہتے تھے کہ الیکشن شفاف ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا دوسرا مسئلہ مردم شماری ہے۔ 2017ء میں مردم شماری ہوئی جسے مرتضیٰ وہاب اور مراد علی شاہ ہیڈ کر رہے تھے۔ بغیر مردم شماری کے بلدیاتی الیکشن کا اعلان کیسے کیا گیا؟
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔