پٹرول پمپ مالک نے گرین پاکستان پروگرام کی دھجیاں بکھیر دی

پٹرول پمپ مالک نے گرین پاکستان پروگرام کی دھجیاں بکھیر دی

قصور (پبلک نیوز) نجی پٹرول پمپ کے مالک نے وزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان کی دھجیاں بکھیر دی۔ پمپ کو مین شاہراہ سے ملانے کے لئے سو فٹ سے زائد گرین بلٹ توڑ ڈالی۔

تفصیلات کے مطاق نجی پٹرول پمپ کے مالک نے پمپ کو مین شاہراہ سے ملانے کے لئے سو فٹ سے زائد گرین بلٹ توڑ دی۔ نجی پمپ انتظامیہ نےایوان شاہ جہاں کے قریب رات کی تاریخی میں درجنوں پودے بھی اکھاڑ دئیے پودوں کے ساتھ ساتھ مین فیروز پور روڈ کی مین سڑک بھی توڑ کر راستہ بنانے کی کوشش کی۔

محکمہ ہائی وے کی درخواست پر تھانہ صدر قصور نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ میں شیح یاسر اور پمپ ملازمین کو شامل کیا گیا۔ ہای وے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نجی پمپ انتظامیہ نے راستہ بنانے کے لئے یہ غیر قانونی قدم اٹھایا۔

مقدمہ درج ہونے کے باوجود شیح عامر کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور ہای وے اتھارٹی سے ملزمان کے خلاف سحت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔