”پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کا حصہ رہے گی“

”پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کا حصہ رہے گی“

کراچی (پبلک نیوز) سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کا حصہ رہے گی۔ آئینی طور پر یوسف رضا گیلانی چئیرمین سینٹ ہیں۔ جمہوری جدوجہد میں سندھ حکومت یا سیٹیوں کی قربانی رکاوٹ نہیں۔

پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے بعد اٹھنے والی افواہوں کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی سیاسی و جمہوری حکمت عملی سے پی ڈی ایم کو ابتک کامیابیاں ملی ہیں، سب نے ایک دوسرے کو چھوٹی برائی سمجھ کر بڑی برائی کو ختم کرنے کے لئے ایک ایجنڈے پر متفق ہوئے۔

انھوں نے مزید واضاحت کی کہ جمہوری جدوجہد میں سندھ حکومت یا سیٹیوں کی قربانی رکاوٹ نہیں۔ استعفوں سے وفاقی حکومت کے لیے ٹرہفک ون وے ہو گی اور انہیں اٹھارویں آئینی ترمیم ختم کرنے میں آسانی ہوگی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔