حکومت ایک بار بجلی صارفین پر مزید 91ارب 36 کروڑ روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواستیں نیپرا کو جمع کرا دیں
وزیراعظم عمران خان نے ائیر مارشل ظہیر احمد بابر کی بطور سربراہ پاک فضائیہ تقرری کی منظوری دے دی ہے۔
سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کا حصہ رہے گی۔ آئینی طور پر یوسف رضا گیلانی چئیرمین سینٹ ہیں۔ جمہوری جدوجہد میں سندھ حکومت یا سیٹیوں کی قربانی رکاوٹ نہیں
سینیٹ انتخابات میں عدم شفافیت کا معاملہ، وزیر اعظم عمران خان حرکت میں آ گئے ہیں۔ انھوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے۔ جس میں انھوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی درخواست کی ہے
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سیکرٹری جنرل اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ ن سے ہوگا، یہ فیصلہ ہوا تھا۔ مسلم لیگ ن نے سینیٹر اعظم تارڑ کو اپوزیشن لیڈر کے لئے نامزد کیا ہے