” تمام جماعتیں لانگ مارچ کی تیاریاں جاری رکھیں“

” تمام جماعتیں لانگ مارچ کی تیاریاں جاری رکھیں“
اسلام آباد (پبلک نیوز) جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر صوبائی جماعتوں کے ذمہ داران کے نام خط لکھ دیا گیا ہے۔ جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ لانگ مارچ صرف مؤخر کیا گیا ہے، لہذا تیاریوں میں خلل نہ آئے۔ترجمان جےیوآئی اسلم غوری کے مطابق خط میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام صوبائی جماعتیں لانگ مارچ کی تیاریاں جاری رکھیں۔ لانگ مارچ کی تیاریوں میں کسی قسم کی سستی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ جے یو آئی ف نے آگاہ کیا ہے کہ پی ڈی ایم کی 9 جماعتیں استعفوں اور لانگ مارچ پر متفق ہیں۔ پیپلزپارٹی نے استعفوں سے متعلق وقت لیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے فیصلے تک لانگ مارچ کو موئخر کیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی اپنے اجلاس کے فیصلے سے جلد پی ڈی ایم کو اگاہ کریں گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔