پی ایس ایل کیلئے کوئی پلان بی نہیں تھا: آفریدی

پی ایس ایل کیلئے کوئی پلان بی نہیں تھا: آفریدی
ویب ڈیسک : بوم بوم آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے لیے دوسرا پلان نہیں تھا، پی ایس ایل 6 کو ملتوی کرنا درست نہیں۔ گورنر ہائوس لاہور میں شاہد آفریدی فائونڈیشن اور چودھری سرور کی فائونڈیشن کے دورمیان یادداشتی مفاہمت پر دستخط کیے گئے۔ اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک پی ایس ایل کا التواء نہیں ہونا چاہیے تھا۔ پی ایس ایل اب پاکستان کا برانڈ بن چکا ہے جس کے لیے پلان بی وقت کی ضرورت تھی، لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ کیا پی سی بی حکام کو عالمی وبا کی سنجیدگی کا اندازہ نہیں تھا۔انھوں نے مزید کہا کہ جن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آرہے تھے ان کے لیے قرنطینہ کے انتظامات ہونے چاہئیں تھے۔ پی ایس ایل کا التواء کسی صورت نہیں ہونا چاہیے تھا بلکہ کچھ وقفہ دیے کر باقی میچ مکمل کر لیے جاتے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں میں جو جانا چاہتا تھا اس کو جانے دیا جاتا لیکن پی ایس ایل کو ملتوی نہ کیا جاتا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔