قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین رمیز راجا نے غیر ملکی ویب سائٹ انٹریو میں بتایا ہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے نام بدلنے کی کوششوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی متعدد اسپانسرز سے بات چیت کر رہا ہے، بہتر اسپانسرز ملنے کے بعد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سمیت دیگر اسٹیڈیمز کے نام بھی جلد ہی تبدیل کردیے جائیں گے۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے عالمی ادارے ’یوگوو‘ کی خدمات حاصل کی ہیں جو ہمارے اسٹیڈیمز اور اسپانسرشپ کی مالیت کا تخمینہ پیش کرے گا۔ خیال رہے کہ سال 2013 میں بھی قذافی اسٹیڈیم کے نام کو تبدیل کرنے کی متعدد کوششیں کی گئیں تھیں لیکن سیاسی وجوہات کی وجہ ایسا ممکن نہیں ہوسکا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔