سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومتی ممبران کے سامنے آنے کے بعد وزیراعظم کو استعفی دے دینا چاہئے ، آج عمران خان حکومت میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں ، اگر انھوں نے اپنی ضد جاری رکھی تو اگلے مرحلہ میں وفاقی وزرا کو بھی سامنے لے آئیں گے . سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا اگر ان کو وفاقی وزرا کے نام پتہ چلے جو اپوزیشن کے ساتھ رابطہ میں ہیں تو ان کے ہاتھوں کے طوطے اڑ جائیں گے ، ایک وفاقی وزیر نے تو مجھے خود کہا کہ خان صاحب کو معاملات کی سنگینی کا احساس ہی نہیں ، خان صاحب کو مشورہ ہے کہ وزرا جو بیانات دے رہے ہیں ان پر مت جائیں . ان کا کہنا تھا کہ عوام بھی دھانسوں وزراء کے بیانات پر مت جائیں سب ہم سے رابطہ میں ہیں.