فائنل نہیں دیکھا، ارشد ندیم کی اہلیہ نے رونے کی وجہ بھی بتا دی

فائنل نہیں دیکھا، ارشد ندیم کی اہلیہ نے رونے کی وجہ بھی بتا دی
کیپشن: Arshad Nadeem's wife
سورس: Youtube

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا ہےکہ ان کی اہلیہ نے جیولین تھرو کا فائنل مقابلہ نہیں دیکھا کیوں کہ وہ دعا کررہی تھیں۔

حال ہی میں نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ارشد ندیم کی اہلیہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کی ارشد سے لو میرج تھی،شادی سے متعلق  ارشد ندیم نے بتایا کہ ان کی شادی 2016 میں ان کی  بھابھی کی سب سے چھوٹی بہن سے ہوئی، شادی بھائی کی شادی کے ڈیڑھ سال بعد  ہوئی، اس دوران اہلیہ سے اچھی انڈرسٹینڈنگ ہوگئی تھی۔

گولڈ میڈل کی  کامیابی کیلئے اہلیہ سے متعلق ارشد  نے بتایا کہ  ماں باپ تو اپنی اولاد کیلئے دعا کرتے ہی ہے لیکن  ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے، اہلیہ  نے میرا فائنل کا مقابلہ نہیں دیکھا، یہ اس وقت بھی  اللہ سے دعائیں مانگ رہی تھیں، مقابلے سے قبل رات کو کسی بھی وقت اہلیہ کو فون کرتا تو وہ جاگ رہی ہوتی تھیں، رات کے تین بجے فون کرتا تو تہجد پڑھ رہی ہوتی۔

ارشد کی اہلیہ  نے بتایا کہ ارشد کے مقابلے سے قبل  میں 3 دن تک نہیں سوپائی تھی اور نہ کچھ کھا پی رہی تھی، ارشد مجھ سے کہتے رہےانشااللہ میڈل ہمارا ہے، میں سوجاؤں میری طبیعت خراب ہوجائے گی لیکن میں نہیں سوسکی، اللہ سے رو رو کر دعائیں مانگتی رہی کیوں کہ ارشد انجری کی وجہ سے پریشان تھے۔

قومی ہیرو کی اہلیہ نے بتایا کہ میں نے انہیں ہمت دی اور پھر  اللہ سے دعا کی، مجھے  پوری امید تھی کہ ارشدنےگولڈ میڈل لے کر آنا ہے، انہیں کہا تھا کہ پہلی تھرو میں ہی آپ فائنل میں پہنچ جائیں گے اور وہی ہوا،ارشد کا فائنل تھا تب بھی میں نے ٹی وی نہیں دیکھا، اس وقت بھی  قرآن پاک میرے ہاتھ میں تھا اور اس دوران  دل بہت  گھبرا رہا تھا۔

 جیتنے کے بعد مجھے  کالز آئی تو خوف سے ریسیو نہیں کی، تب بیٹی نے کہا ماما اٹھائیں انشااللہ خوشخبری کی کال ہوگی پھر بھی نہیں اٹھائی، تب چھوٹے دیور نےبتایاکہ مبارک ہو! جس پر میں پھوٹ پھوٹ کر رودی اور شکرانے کے نفل ادا کیے۔

 
 

Watch Live Public News