لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش

لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش
کیپشن: rain in Lhr
سورس: web desk

ویب ڈیسک: لاہور میں بادل کھل کربرس پڑے، شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش نے درجہ حرات میں کمی واقع، کینال روڈ ،ڈاکٹر ہسپتال ،پنڈی سٹاپ،جوہر ٹاون ،ٹھوکر نیاز بیگ میں موسلادھار بارش ہوئی۔

لاہور میں بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا،شہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی،گڑی شاہو، کنال روڈ، ڈیوس روڈ، گارڈن ٹاون، جوہر ٹاؤن، اور دیگر علاقوں میں خوب بارش ہوئی، اس کے علاوہ  کینال روڈ ،برکت مارکیٹ ،کلمہ چوک ، گلبرگ ، جیل روڈ ،ڈاکٹر ہسپتال ،پنڈی سٹاپ،جوہر ٹاون ،ٹھوکر نیاز بیگ میں موسلادھار بارش ہوئی۔

لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈکیا گیا جبکہ ہوا 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے،محکمہ موسیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔

دوسری جانب شدید بارش کےپانی کی بروقت نکاسی نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نوٹس لے لیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےمتعلقہ حکام کو فوری طور پر نکاسی آب مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز کو نکاسی آب آپریشن کی مانیٹرنگ کی ہدایت کردی، اپنے بیان میں کہا لاہور سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بارشوں کے دوران ٹریفک کی روانی یقینی بنا ئی جائے۔

سڑکوں بازاروں ، گلی محلوں میں کھڑے پانی کی نکاسی کا آپریشن جلد مکمل کیا جائے، عوام کو کسی بھی قسم کی دقت نہ اٹھانی پڑے، بارش کے دوران عوام کی خدمت کے لئے ڈیوٹی  سر انجام دینے والے افسر اور اہلکار قابل تحسین ہیں۔

علاوہ ازیں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 2 روز ملک بھر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق لاہور،سیالکوٹ،نارووال میں تیز بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے،دریائے چناب میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلابی ریلے متوقع ہیں،سیلابی ریلے مقامی ندی نالوں میں بھی طغیانی کا باعث بن سکتے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان،بہاولپور اور ملتان میں بھی بارشیں اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے  جبکہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں پہاڑی طوفان کا خطرہ ہو سکتا ہے، قلات،زیارت،ژوب اور کوئٹہ میں بھی تیز بارش اور ہل ٹورینٹ کا امکان ہے  اس کے علاوہ نواب شاہ اور  سکھر میں چند مقامات پر اربن فلڈنگ ہو سکتی ہے۔

Watch Live Public News