سمارٹ پولیس سٹیشنز کن علاقوں میں تعمیرکئے جائیں گے؟

سمارٹ پولیس سٹیشنز کن علاقوں میں تعمیرکئے جائیں گے؟
کیپشن: IG Punjab
سورس: web desk

ویب ڈیسک: سمارٹ پولیس سٹیشنز سمیت پنجاب پولیس کے ترقیاتی پراجیکٹس تیزی کے ساتھ تکمیل کی جانب گامزن، آئی جی پنجاب نے پنجاب پولیس کے کرائے کی بلڈنگز میں قائم تھانوں کی اپنی عمارتوں کی تعمیر کے لئے سرکاری اراضی حاصل کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپنے ایک بیان میں کہا لاہور کے 19 سمیت پنجاب بھر کے 39 سمارٹ پولیس سٹیشنز رواں سال مکمل ہوں گے، سمارٹ پولیس سٹیشنز کی تعمیر سےحکومتی خزانے کو 550 کروڑ روپے کی بچت ہوگی،چھوٹے سائز کے سمارٹ کے ڈیزائن پولیس سٹیشنز گنجان آباد علاقوں میں تعمیر کر رہے ہیں۔

رواں سال پنجاب پولیس کے 160 ترقیاتی پراجیکٹس کی تکمیل یقینی  بنائی جائے گی،لاہور میں عوام کے 03 اہم دفاتر سنٹر آف پبلک سیفٹی، سنٹر آف پبلک ایکسس اور سنٹر آف پبلک ٹرسٹ مکمل ہوں گے، یہ تمام منصوبے شہریوں کی سہولت کے لئے مکمل کئے گئے ہیں۔

پنجاب کے 737 تھانوں کو کمپیٹرائزڈ، سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز پروٹوکول پر منتقل کیا گیا ہے، تھانوں میں فرنٹ اینڈز کو اپ گریڈ کیا گیا، ملازمین کی بیرکس کا کام بھی شروع کیا جائے گا۔

 وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سیف سٹی سمیت  تمام پراجیکٹس تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں، آئندہ سال 30 جون تک پورے پنجاب کو سیف سٹی پر منتقل کردیں گے۔

Watch Live Public News