اینکرکے سوال پر شیرافضل مروت پروگرام ہی چھوڑ کر چلے گئے

اینکرکے سوال پر شیرافضل مروت پروگرام ہی چھوڑ کر چلے گئے
کیپشن: Sher Afzal Marwat
سورس: web desk

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیرافضل مروت معروف اینکر کے سوال پوچھنے پر بُرا مان گئے اور پروگرام چھوڑ کر چلے گئے۔

نجی نیوز چینل کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےشیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سب کچھ بتایا جو کچھ میرے ساتھ ہوا، یہ بات درست ہےکہ مجھ سے بھی غلطیاں ہوئی تھیں، بانی پی ٹی آئی نے لیڈرز سےمتعلق  بیان بازی سے منع کیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو کہا کہ میں احتجاج کرنا چاہتا ہوں۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ  ہم جلسہ ہرصورت کریں گے،  ہم  نے جلسےکیے، مجھ پر مقدمات بنے،گرفتاری بھی ہوئی،اس دوران اینکر نے سوال کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کا آپ کی وفاداری  پر  شک دور  ہوگیا؟ اس سوال پر شیرافضل برامان گئےاور   پروگرام چھوڑ کر  چلے گئے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی سے اختلافات ختم ہونے کا اعلان کردیا ہے،اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ آج 3 ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، میں نے ہاتھ ملایا اور بانی پی ٹی آئی نے گلے لگایا، دو طرفہ گلے شکووں کا تبادلہ ہوا۔

Watch Live Public News