واضح رہے کہ ماورا کا یہ ٹوئٹ حالیہ پریس کانفرنس کے جواب میں تھا جس میں بابر اعظم کو ٹیم کے ’سابق‘ کپتان کے طور پر حوالہ دیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پی ایس ایل 8 میں میچ کے بعد ہونے والی کانفرنس میں پشاور زلمی اور پاکستان کے کپتان بابراعظم کو سابق کپتان کہنے پر صحافی کی تصحیح کرتے ہوئے اسے کہا تھا کہ وہ اب بھی ٹیم کے کپتان ہیں اور صرف ایک سیریز کے لئے آرام کر رہے ہیں ۔Just like most of the media.. a journalist yet again being inappropriate…
— MAWRA HUSSAIN (@MawraHocane) March 16, 2023
leave the team alone.. they’re more United than you think.. & learn to respect the cricketer the world is bowing down to! MashaAllah! #Legend #paksitancricketteam https://t.co/D6lx2H7KO0
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی حمایت میں بیان دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے لکھا ہے کہ ’زیادہ تر میڈیا کی طرح ایک صحافی پھر سے نامناسب رویہ اختیار کر رہا ہے ۔ ان کا مزید کہانا تھا کہ ٹیم کو اکیلا چھوڑ دیں وہ آپ کے خیال سے زیادہ متحد ہیں اور اس کرکٹر (بابراعظم ) کا احترام کرنا سیکھیں کہ جس کے سامنے دنیا جھک رہی ہے! ماشاءاللہ‘۔