ایف سی ٹریننگ اکیڈمی:جوانوں کو جدیدتربیت فراہم کرنے میں کوشاں

پبلک نیوز: ایف سی ٹریننگ اکیڈمی بلوچستان  کے جوانوں کو جدید تربیت فراہم کر رہا ہے۔  2021 میں ایف سی ٹریننگ اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا۔

تفصیلات کے مطا بق فرنٹئرکور (ساوتھ) بلوچستان ٹریننگ اکیڈمی خضدار  میں سپیشل کنورژن گروپ -7 کے سرباز جوانوں کی پاسنگ آوٹ پریڈ منعقد ہوئی۔ سپیشل کنورژن گروپ  کے 12 ہفتوں پر مشتمل اس تربیتی کورس میں 113 جوان پاس آوٹ ہوئے۔ سپیشل کنورژن گروپ کے سرباز جوانوں  کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں کمانڈنٹ قلات سکاوٹس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ 

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں جوانوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر حاضرین نے سرباز جوانوں  کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ پریڈ کے اختتام پر پاس آوٹ ہونے والے کمانڈوز نے پرجوش انداز میں مادر وطن کے دفاع کا حلف اٹھایا۔

تقریب کے مہمان خصوصی نے مجموعی طور پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سرباز جوانوں کو انعامات سے نوازا جبکہ اس کورس کی ونر کمپنی ضرار کمپنی رہی۔ تقریبُ کے اختتام پر پاس آؤٹ ہونے والے سرباز جوانوں  نے وطن عزیز کے دفاع اور پاکستان کی خاطر ہر قربانی دینے کا عہد کیا۔