پاکستان ایئرفورس اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، آرمی چیف مہمان خصوصی

پاکستان ایئرفورس اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، آرمی چیف مہمان خصوصی
کیپشن: Passing out parade at Pakistan Air Force Academy Risalpur, Chief of Army Staff as chief guest

ویب ڈیسک: پاکستان ایئر فورس اکیڈمی رسالپورمیں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈمیں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرتقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود ہیں، تقریب میں نمایاں کارکردگی کے حامل کیڈٹس کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

149ویں جی ڈی پی،95ویں انجینئرنگ، 105ایئرڈیفنس،25 ویں ایڈمن سپیشل ڈیوٹیز، ایٹمی لاجسٹکس،131ویں سی ایس کورسز کی گریجویشن بھی تقریب کا حصہ ہیں۔

تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان  بھی شریک ہیں ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ،چیف آف دی ایئر سٹاف ظہیر احمد بابر سندھو نے پریڈ کا معائنہ کیا ۔

آرمی چیف نے نمایاں کارکردگی کے حامل کیڈٹس کواعزازات سےنوازا، ایئر ڈیفنس کورس میں بہترین کارکردگی پر سارجنٹ حبیب الرحمان کو چیف آف دی ایئر سٹاف ٹرافی سے نوازا گیا۔

پی اے ایف ٹرافی کیڈٹ خوشحال خان خٹک کو دی گئی جبکہ ایوی ایشن کیڈٹ محمد ارسلان کو چیف آف ائیر سٹاف ٹرافی سے نوازا گیا۔

نیول کیڈٹ سارجنٹ امان اللہ کو چیف آف دی ایئر سٹاف ٹرافی دی گئی جبکہ سکوارڈن آفیسرجنید ملک کو اعزازی شمشیر سےنوازاگیا، پاس آؤٹ ہونےوالےکیڈٹس سےحلف بھی لیاگیا۔