مظفر گڑھ: این ٹی ڈی سی  نے600 MW سولر پاور پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے 2553 ایکڑ اراضی ایکوائر کر لی

مظفر گڑھ: این ٹی ڈی سی  نے600 MW سولر پاور پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے 2553 ایکڑ اراضی ایکوائر کر لی

(ویب ڈیسک ) سدھیر چودھری :  نیشنل ٹرانسلیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی ( این ٹی ڈی سی ) نے مظفر گڑھ میں 600 میگاواٹ سولر پاور پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے 2553 ایکڑ اراضی ایکوائر کر لی۔یہ اراضی ضلع مظفر گڑھ  تحصیل چوک سرور شہید میں حاصل کی گئی ہے ۔

این ٹی ڈی سی کے لینڈ ایکوزیشن کلکٹر نے آج پراجیکٹ کی مجوزہ جگہ پر ڈی جی لینڈ ، چیف انجینئر پراجیکٹ ڈیلیوری (نارتھ) لاہور اور دیگر افسران کی موجودگی میں اراضی ایوارڈ کا اعلان کیا۔سولرپاورپراجیکٹ کے حوالے یہ ایک اہم سنگ میل ہے۔

وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق 600 میگاواٹ شمسی توانائی کے حامل اس منصوبے سےمہنگے ایندھن سے پیدا بجلی پر انحصار کم کرنے میں مددگار ہوگا۔ 

ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق لیہ میں 1200 اور جھنگ میں 600 میگاواٹ کے دو دیگر شمسی توانائی کے منصوبوں کیلئے اراضی حاصل کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔اوران منصوبوں کی تعمیر سے سسٹم میں 2400 میگاواٹ شمسی توانائی کا اضافہ اور بجلی کی طلب پورا کرنے میں مدد ملے گی ،اس موقعہ پر ایم ڈی این ٹی ڈی سی رانا عبدالجبار خان،ڈی جی لینڈ سہیل ممتاز باجوہ،چیف انجینئر انیس احمد،چیف لاء آفیسر ماریہ رفیق اوران کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ۔

ہیڈ اکنامک افئیرز