مہلک کرونا وبا نے ایک روز میں مزید 74 زندگیوں کے چراغ بجھا دیئے، 3 ہزار 232 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 8 فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 68 ہزار 223 ہو گئی،، 4 ہزار 443 مریضوں کی حالت تشویشناک۔مکمل لاک ڈاون ختم، دفاتر اور کاروبار کھل گئے، دفاتری میں حاضری 50 فیصد، مارکیٹس کھلی رکھنے کا وقت رات 8 بجے تک ہی رہے گا، ریسٹورنٹس سے صرف ٹیک اوے کی اجازت، سیاحت پر پابندی تاحکم ثانی برقرار رہے گی۔چین سے خریدی کرونا ویکسین کی مزید دو کھیپ پاکستان پہنچ گئیں،کین سائینو ویکسین کی 11 لاکھ 95 لاکھ ڈوز شامل،، این سی او سی نے 30 سال سے زائد العمر افراد کو کرونا ویکسین لگانے کا اعلان کر دیا، ڈبل ون ڈبل سکس پر شناختی کارڈ نمبر بھیج کر خود کر رجسٹریشن کرانے کی ہدایتاسرائیلی فوج کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فضائی اور زمینی حملے جاری، مزید 42 شہادتیں، تعداد 192 تک پہنچ گئی، تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے میں بھی کئی لاشیں اور زخمی موجود، اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے فوجی آپریشن نہیں رکے گا، پوری طاقت کے ساتھ جاری رہے گا۔او آئی سی اجلاس میں فلسطین کے حق میں اور اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد منظور، 57 اسلامی ممالک نے کسی اقتصادی بائیکاٹ کی بات کی، نہ کوئی اور ایکشن، عالمی برادری سے ذمہ داری پوری کرنے اور اسرائیلی حملے بند کرانے کا مطالبہ کر دیا