راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی وجہ سے وزیرا عظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذلفی بخاری مستعفی ہو گئے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کیوجہ سے کسانوں کو 1100 ارب زیادہ ملے۔ پاکستان کی برآمدات 13.50 فیصد بڑھ گئی ہیں۔لاہور کے ویکسین سینٹرز میں پیسے لے کر ویکسین لگائے جانے کی حقیقت سامنے آگئی۔ محکمہ صحت پنجاب کے رپورٹ چیف سیکرٹری پنجاب کو ارسال کر دی۔ محکمہ صحت نے 18 ملازمین کو معطل کردیا۔وفاقی کابینہ کے بعد وفاقی بیوروکریسی میں بھی ردوبدل، تقرروتبادلوںکا نوٹیفکیشن جاری۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مشرق وسطٰی میں دیر پا امن کی کنجی فلسطین ہے۔ اسرائیلی جارحیت کی مذمت جاری رکھیں گے۔