پاکستان اور بنگلا دیش کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 19 نومبر کو کھیلا جائے گا

پاکستان اور بنگلا دیش کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 19 نومبر کو کھیلا جائے گا
ڈھاکہ: (ویب ڈیسک) پاکستان اور بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 19 نومبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم ان دنوں دورہ بنگلا دیش پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 19 نومبر بروز جمعہ کو شیر بنگلا نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بنگلا دیش ٹیم کی قیادت محمد اللہ کریں گے۔ سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 20 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 نومبر تک چٹا گانگ جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News