فلم راولپنڈی ایکسپریس میں فاسٹ بولر کا کردار کون نبھا رہا ہے؟

فلم راولپنڈی ایکسپریس میں فاسٹ بولر کا کردار کون نبھا رہا ہے؟
کرکٹ کی دینا کے عظیم فاسٹ بولر شعیب اختر نے رواں سال کے آغاز پر اپنی زندگی پر بننے والی بائیو پک “راولپنڈی ایکسپریس” بنانے کا اعلان کیا تھا ، اب اس فلم میں فاسٹ بولر کا کردار کون نبھا رہا ہے؟ اہم نام سامنے آگیا ہے۔ شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی بائیو پک میں انکا کردار ادا کرنے والے چہرے کا آخر کار انکشاف ہو ہی گیا ہے۔ پاکستانی اداکار اور گلوکار عمیر جسوال نے اپنے سوشل پلیٹ فارمز پر اعلان کیا ہے کہ وہ لیجنڈری فاسٹ بولر کا کردار ادا کریں گے۔عمیر جسوال نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’ آپ سب کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں کہ راولپنڈی ایکسپریس میں لیجنڈ شعیب اختر کا کردار ادا کرنے پر مجھے فخر ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے ہم اپنی کوششوں میں کامیاب ہوسکتے ہیں، ہم آپ کے سامنے اپنی نوعیت کی پہلی بایوپک فلم لانے کے منتظر ہیں جو دنیا بھر میں اپنی پہچان بنائے گی۔ فاسٹ بولر شعیب اختر کی زندگی پر بنائی جانے والی یہ فلم 16 نومبر کو ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔