ملک میں مہنگائی کی شرح میں 9.95 فیصد کا تاریخی اضافہ ریکارڈ

ملک میں مہنگائی کی شرح میں 9.95 فیصد کا تاریخی اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح میں 9.95 فیصد کا تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 41.90 تک پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادو شمار جاری کر دیے ہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہفتے میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں 480 فیصد کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں چائے 8.88 فیصد اور دال مسور 5.28 فیصد مہنگی ہوئی، ایک ہفتے میں زندہ مرغی 3.99 فیصد اور لہسن 3.09 فیصد مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں نمک 2.93 فیصد اور آٹا 2.64 فیصد مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں ایل پی جی 2.03 فیصد اور آلو 2 فیصد مہنگے ہوئے۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر فی کلو 11.16 فیصد سستے ہوئے، چینی کی فی کلو قیمت میں 4.24 فیصد کمی ہوئی ، پیاز فی کلو 1.49 فیصد سستا ہوا، 5 لٹر کوکنگ آئل کی فی کلو قیمت میں 0.65 فیصد کم ہوئی، ویجیٹبل گھی کی فی کلو قیمت 1.39 فیصد کم ہوئی، اپری چاول فی کلو 0.42 فیصد سستے ہوئے، گڑ فی کلو 0.27 فیصد سستا ہوا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔