خضدار جرگہ : قبائلی عمائدین  کا امن قائم کرنیکی کوششوں پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا شکریہ

خضدار جرگہ : قبائلی عمائدین  کا امن قائم کرنیکی کوششوں پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا شکریہ

(ویب ڈیسک ) قبائلی عمائدین اور مشران نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے امن کے قیام میں کلیدی کردار کو دل کی گہرائیوں سے سراہا اور علاقے میں امن کے لئے تمام اداروں کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا۔

بلوچستان کے ضلع خضدار میں جرگے کا انعقاد کیا گیا۔ جرگہ میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی, کور کمانڈر بلوچستان، عمائدین علاقہ، اعلیٰ سول و عسکری حکام، خواتین اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء نے خضدار کے قبائلی عمائدین، مشران اور خواتین سمیت مختلف طبقات کے نمائندوں سے ملاقات کی اور علاقے کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ طلبا و طالبات کو ملکی اور غیر ملکی یونیورسٹیز میں سکالر شپ دے رہی ہے۔انہوں نے  تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو کاروبار کیلئے بلاسود قرضے فراہم دینے کا اعلان کیا۔

وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ  بلوچستان کے امن اور ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے،نہتے مزدوروں کو بلوچستان میں شہید کرنا افسوسناک عمل ہے،   ریاست مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے اور ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے قبائلی عمائدین اورعوام کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ قبائلی عمائدین نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کا امن قائم کرنے کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔

قبائلی عمائدین اور مشران نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے امن کے قیام میں کلیدی کردار کو دل کی گہرائیوں سے سراہا اور علاقے میں امن کے لئے تمام اداروں کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا۔

جرگے کے اختتام پر مقامی عمائدین نے حکومت اور افواج پاکستان کے تعاون پر اعتماد کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News