پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے،17ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے،17ستمبر 2021
پاکستان میں کورونا کیسز بتدریج کم ہونے لگے،24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 928 نئے کیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ صفر آٹھ فیصد رہی،مہلک وائرس نے مزید 68 زندگیاں نگل لیں،اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 72 ہوگئی، ایک روز میں 13 ہزار 716 مریض صحت یاب بھی ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی دوشنبے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات،افغانستان کی صورتحال سمیت دیگر اہم علاقائی اورعالمی امور پر تبادلہ خیال،دونوں ممالک کا باہمی روابط کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 40 سال بعد افغانستان میں تنازعات اور جنگ کو ختم کرنے کا موقع ملا ہے، انسانی بحران کو روکنے اور معاشی استحکام کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات،علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بات چیت،جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کے لئے عالمی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے 4 دہائیوں سے افغان پناہ گزینوں کی مہمان داری اور پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں کارروائی،2 دہشت گرد مارے گئے،آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا وزیراعظم عمران خان کی دوشنے میں اہم مصروفیات، افغانستان کے موضوع پر کلیکٹیو سیکیورٹی ٹریٹی آرگنائیزیشن کے اجلاس میں شریک ہوں گے، وزیراعظم عمران خان اور تاجک صدرکے درمیان ملاقات صدارتی محل میں ہوگی،وفود کے سطح پر مذاکرات اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے،دونوں رہنما مشترکا پریس کانفرنس بھی کریں گے

Watch Live Public News