پاک نیوزی لینڈ سیریز میں ڈی آر ایس کی عدم دستیابی

پاک نیوزی لینڈ سیریز میں ڈی آر ایس کی عدم دستیابی
راولپنڈی ( ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان ، نیوزی لینڈ سیریز میں ڈسیژن ریویو سسٹم کی عدم دستیابی، تین ون ڈے میچز کو دو طرفہ سیریز کے میچز شمار کیا جائے گا، چیئر مین پی سی بی نے ڈی آر ایس نہ ہونے کی تحقیقات کروانے کا ا علان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورہ پر ہے اور آج راولپنڈی سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ کھیلا جارہا ہے لیکن حیران کن طور پر آج کے میچ میں ڈی آر ایس یعنی ڈسیژن ریویو سسٹم ہی کام نہیں کر رہا ہے۔ https://twitter.com/hashmi_shahid/status/1438721234624303105 چیئر مین بی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ڈی آر ایس نہ ہونا شدید غفلت ہے اور اس کے ذمہ داروں کیخلاف بلا تفریق کارروائی ہو گی، اس حوالے سے پاک انگلینڈ سیریز سے قبل غیر ملکی کمپنی سے اس حوالے سے پیشگی معاہدہ کر لیا گیا ہے۔

Watch Live Public News