نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان ملتوی کرنے رمیز راجہ کا مؤقف سامنے آ گیا۔ چئیرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ تیاری پکڑ لے، معاملہ آئی سی سی کے پاس ہی سنا جائے گا۔
قومی ایئرلائن نے اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے9501کراچی سے دمشق کے لیے روانہ ہو گئی۔
ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پرفائرنگ کے ملزمان کی گرفتاری، لنڈی کوتل میں ایک مکان پر چھاپہ کے دوران ملزم محمد بلال کو گرفتار کیا گیا جبکہ دوسرا ملزم صلاح الدین پشاور کے علاقہ پیشتخرہ سے حراست میں لیا گیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے اپنے ہی رہنما جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ پارٹی صدر شہباز شریف کے کہنے پر جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے شوکاز نوٹس جاری کیا۔
شہر قائد میں پولیس افسران بھی منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا معاملہ، پبلک نیوز کی خبر پر بڑا ایکشن، ڈی ایس پی علی حسن شیخ کو معطل کر دیا گیا۔