شہباز شریف کے کہنے پر جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس جاری

شہباز شریف کے کہنے پر جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس جاری
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے اپنے ہی رہنما جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نے کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کی طرف سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔مشاورت کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ میاں جاوید لطیف سے ایک ہفتے کے اندر وضاحت طلب کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ شہباز شریف کے کہنے پر جاوید لطیف کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ میاں جاوید لطیف نے بیان دیا تھا کہ ن لیگ میں مفاہمت والے لوگ اسائمنٹ پر ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔