مہنگے داموں چینی خریدنے والوں کو رقم کیسے واپس ہو سکتی ہے؟

مہنگے داموں چینی خریدنے والوں کو رقم کیسے واپس ہو سکتی ہے؟
لاہور ( پبلک نیوز) لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے چینی کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کیس کا عبوری حکم جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے وکلا سے قانونی معاونت طلب کر لی ہے کہ مہنگے داموں چینی خریدنے والے شہریوں کو رقم کیسے واپس ہو سکتی ہے؟ کسی کو بھی نا انصافی سے امیر بنانا بنیادی اصولوں کی نفی ہے۔ عدالت کے عبوری حکم میں کہا گیا کہ شوگر ملز کی زر ضمانت رقم ٹیکس یا فیس کے زمرے میں نہیں آتی۔ شوگر ملز کی زر ضمانت جمع کروائی گئی رقم کو قومی خزانے کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا۔ مہنگے داموں چینی خریدنے والے صارفین کو رقم بھی واپس نہیں کی جا سکتی۔ وکلاء شوگر ملز کی زر ضمانت رقم کے مصرف پر قانونی معاونت کریں۔ عدالت نے 23 ستمبر کو گندم کی قیمتوں کے متعلق بھی وفاقی حکومت کے وکیل سے معاونت طلب کر لی۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے رولز بنانے کے لیے مہلت کی استدعا کی۔ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے نون شوگر ملز سمیت دیگر کی درخواستوں پر 4 صفحات کا عبوری حکم جاری کیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔